ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا‘ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا افغان عوام اپنی حکومت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں‘میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(اے این این) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقت اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کے دوران تحریک طالبان افغانستان سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا ہے

جو ماضی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث رہا ہے، جبکہ اس کے مزید سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، ملزم نے افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا اور کراچی میں غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بھی بنوایا دہشت گردی کے ساتھ ساتھ منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کا ایک منظم نیٹ ورک بھی بے نقاب ہوا ہے

دہشت گردی، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور جعلی شناختی کارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا‘یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ سکندر آڈیٹوریم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی اہم کارروائی تحریک طالبان افغانستان سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے دہشت گرد حبیب اللہ لالو کے نام سے کارروائیاں کر چکا ہے

دہشت گرد پہلے بھی گرفتار ہو چکا، دو ایف سی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث رہا ہے حبیب اللہ کا بھائی افغانستان میں ٹی ٹی پی کمانڈر ہے مزید تین افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ملزم حبیب اللہ نے کابل سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی جعلی تذکرے پر پاکستان میں داخل ہوا کراچی میں رشتہ داروں کی مدد سے شناختی کارڈ بنوایا ملزم دہشت گردی کے ساتھ منشیات فروشی میں بھی ملوث رہا ہے

انہوں نے کہاکہ اب تک 9 لاکھ 60 ہزار افغان باشندوں کو واپس بھیجا گیا قلعہ عبداللہ میں 700 عسکری گارڈ گرفتارکرلیاگیا ہے عسکری گارڈ پوست کی کاشت کی حفاظت کر رہے تھے زمینی و ڈرون آپریشن میں بڑی مقدار میں پوست تلف کیاگیا انہوں نے کہاکہ خطے میں ایک بڑی جنگ چل رہی ہے پاکستان کو ایک سازش کے تحت ان ریسٹ میں رکھا گیا پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، عالمی سطح پر باور کرا چکے ہیں افغانستان کی سرزمین بار بار پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی بھارت کے 18 قونصل خانے پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں

فورسز، انٹیلی جنس، پولیس اور عوام کی ہزاروں شہادتیں ہوئیں فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کیا افغانستان اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے سازشوں کا ذریعہ بنا بھارت اپنی خفت نہیں مٹا پا رہا مئی 2025 کی شکست بھارت بھلا نہیں پا رہا پرامن اور تعلیم یافتہ افغانستان کے پاکستان پر مثبت اثرات ہوں گے

افغانستان سے جنگ نہیں چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور سرزمین ہمیں جان سے پیاری ہے افغان عوام اپنی حکومت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں نادرا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ کیسے بنے غیر قانونی افغانیوں کے پاس شناختی کارڈ کے فنگر پرنٹس ملے ہیں جعلی شناختی کارڈز کے اجرا سے متعلق تحقیقات جاری دہشت گردی کے خلاف ہم نے ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دی۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭