محکمہ موسمیات کا کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی مغربی ہواؤں کا سلسلہ شام بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ موسمی نظام 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے

کوئٹہ(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ موسمی نظام 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے اضلاع پنجگور، گوادر، پسنی، تربت، خضدار، قلات، کوئٹہ اور ڑوب میں 5 سے 7 اپریل تک بارشیں متوقع ہیں۔ اسی دوران بارکھان، لسبیلہ، کوہلو، نصیر آباد اور گردونواح میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقوں استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، راولاکوٹ اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔