کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں متعدد اہم فیصلوں اور ریلیف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں جاری جنگ کے اثرات بلوچستان سمیت پورے ملک پر پڑ رہے ہیں
جس کے باعث حکومت کو غیر معمولی اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں وزیراعلی بلوچستان نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف شعبوں میں سبسڈی فراہم کرے گی، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کسانوں کو پیٹرول اور ڈیزل پر خصوصی سبسڈی دی جائے گی
جبکہ تھریشر مشینوں کے استعمال پر بھی سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ زرعی شعبہ متاثر نہ ہو۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ کوئٹہ اور تربت میں گرین بس سروس کو عارضی طور پر مفت کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ حکومت نے 15 دن کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس بھی معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، جس کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ مشاورت کے بعد پیر سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کی جائیں گی، جبکہ شادی ہالز اور ہوٹلز کو رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وزیراعلی نے واضح کیا کہ یہ اقدام لاک ڈان نہیں بلکہ توانائی بچانے اور اخراجات کم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے
ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس میں انہوں نے کفایت شعاری مہم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک صوبائی حکومت ڈیڑھ ارب روپے کی بچت کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی سیکرٹریٹ اور دیگر محکموں میں اسٹاف کی تعداد کم کی گئی ہے، جبکہ 400 ملازمین کو سی ایم ہاس سے واپس ایس اینڈ جی اے ڈی بھیج دیا گیا ہے۔ سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں
اور دفتری اوقات کے بعد ان کے استعمال پر نظر رکھی جائے گی یو این اے کے۔مطابق نہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی سرکاری گاڑی دفتری اوقات کے بعد بازاروں میں نظر آئے تو اس کی ویڈیو بنا کر متعلقہ حکام کو ارسال کریں تاکہ کارروائی کی جا سکے وزیراعلی نے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سیکرٹریٹ کی پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار نیلام کر کے ان کی جگہ الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی
انہوں نے کہا کہ بتدریج دیگر سرکاری محکموں میں بھی ایمرجنسی سروسز کے علاوہ گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے تبدیل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ملک کو مشکل حالات میں بہتر انداز میں آگے لے جا رہے ہیں، جو قابل تحسین ہے۔ وزیراعلی نے عوام پر زور دیا کہ وہ موجودہ بحران کو سمجھیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی قسم کا مکمل لاک ڈان نافذ نہیں کر رہی بلکہ صرف محدود اوقات کار کے ذریعے توانائی کے استعمال کو کم اور معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم کا آغاز 3 ہزار سے زائد کسانوں کو رقم منتقل، تمام رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بتدریج ریلیف فراہم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعلی بلوچستانقومی انسدادِ پولیو مہم جاری، پہلے روز 1 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر متحرک، وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین دونوں بہترین میزبانوں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتا ہوں، ایران‘ امریکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا سے گفتگو سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 شہری جاں بحق، 2 زخمی مسلح حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس، ملزمان فرار ہونے میں کامیابجیوانی کے سمندر میں کوسٹ گارڈ کی کشتی پر مسلح افراد کا حملہ، تین اہلکار شہید ساحلی پٹی پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروعایران مذاکرات میں عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے ایران اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عباس عراقچی، ایرانی وزیر خارجہکوئٹہ، کسٹمز کی بڑی کارروائی، مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال برآمدبغیر ڈیکلریشن خطیر رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ضبط شدہ کرنسی کی مالیت کروڑوں روپے کے قریببلوچستان اسمبلی اجلاس‘قانون سازی، وقفہ سوالات اور حالیہ بارشوں سے نقصانات پر بحث اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو قانونی تجارت کی طرف لائیں گے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا ایوان میں خطاب کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم آپریشن "غضبْ اللّٰہ" دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، کور کمانڈرز کانفرنستاجرتنظیموں کی یقین دہانی پر تجارتی مارکیٹس رات8بجے جبکہ شادی ہالز 11بجے بند کئے جائیں گے‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ایرانی پیٹرول کو قانونی طور پر اجازت دی اور نہ حکومت کی جانب سے ریٹ مقرر کیاگیا ہے تاہم اضافہ ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی‘ مہراللہ بادینیمہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گوشت، گھی، دالیں، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر، شہری شدید پریشانی کا شکارٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا‘ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا افغان عوام اپنی حکومت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں‘میر ضیاء اللہ لانگومحکمہ موسمیات کا کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی مغربی ہواؤں کا سلسلہ شام بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ موسمی نظام 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہےکوئٹہ میں انتظامیہ نے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر 15 افراد کو جیل بھیج دیا کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ضلعی انتظامیہ خانوزئی، موٹروے پولیس کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی قلعہ سیف اللہ بیٹ ون میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان موٹروے پولیس