کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمتیں 3 دن میں اضافہ ہو گیا 550 فی کلو تک پہنچ گئی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تین دن میں بڑا اضافہ ہوا ایران سے سپلائی بند اور پیٹرول مہنگا، شہریوں کو شدید بحران کا سامنا

کوئٹہ(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایل پی جی کی قیمت 430 روپے فی کلو تھی، جو جمعہ کو بڑھ کر 470 سے 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

تاہم ہفتے کے روز قیمت میں مزید 50 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی 520 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیمارکیٹ ذرائع کے مطابق صرف ایک دن میں 50 روپے فی کلو اضافہ شہریوں کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں 20 کلو کا گھریلو سلنڈر 520 سے 550 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، جس سے گھریلو صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کی بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے

جس کے باعث ٹرانسپورٹیشن لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ایران سے ایل پی جی کی سپلائی میں تعطل بھی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے ڈیلرز کے مطابق مشرق وسطی میں جاری جنگ کے اثرات نے بھی مارکیٹ کو متاثر کیا ہے

جس کے باعث ایل پی جی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں کوئٹہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سپلائی کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے.