خانوزئی، موٹروے پولیس کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی قلعہ سیف اللہ بیٹ ون میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان موٹروے پولیس

کوئٹہ (نیوزڈیسک)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق خانوزئی کے علاقے این-50 سیکٹر قلع سیف اللہ بیٹ ون میں موٹروے پولیس کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا

تاہم پولیس کی بروقت اور مثر کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جبکہ کیمپ اور اہلکار محفوظ رہے۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے عناصر کی تلاش کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔