پیٹرول مہنگا، کوئٹہ سے ملک بھر کے بس کرایوں میں بڑا اضافہ ہو گیا بس یونین کا یکطرفہ فیصلہ، کراچی سے مانسہرہ تک مسافروں پر اضافی بوجھ ڈال دیا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)کوئٹہ سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے، جہاں آل پاکستان بس یونین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد بین الاضلاعی اور بین الصوبائی بس کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے

جس سے مسافروں کو شدید مالی دبا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بس یونین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔

نئے کرایوں کے مطابق کوئٹہ سے لاہور اور فیصل آباد کا کرایہ 7 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا اور راولپنڈی کے لیے کرایہ ساڑھے 6 ہزار روپے کر دیا گیا ہے

یو این اے کو موصول لیسٹ کو مطابق اسی طرح کوئٹہ سے بنوں کا کرایہ 4 ہزار روپے، پشاور کا کرایہ ساڑھے 8 ہزار روپے جبکہ ملتان کا کرایہ 7 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ رحیم یار خان جانے والے مسافروں کے لیے کرایہ ساڑھے 5 ہزار روپے کر دیا گیا ہے

کوئٹہ سے مانسہرہ کا کرایہ 10 ہزار روپے، ایبٹ آباد کا ساڑھے 9 ہزار روپے جبکہ اسلام آباد کا کرایہ 9 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے 6 ہزار روپے جبکہ تونسہ شریف کے لیے کرایہ 5 ہزار روپے رکھا گیا ہے

بلوچستان کے اندرونی روٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جہاں کوئٹہ سے ژوب کا کرایہ 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ سے کراچی کا کرایہ ساڑھے 6 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے

جب کہ کوئٹہ سے خضدار کا کرایہ 3 ہزار روپے کوئٹہ سے بیلہ کا کرایہ 4 ہزار روپے اور حب چوکی کا کرایہ ساڑھے چار ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اسی طرح کوئٹہ سے سبی کا کرایہ 3500 روپے جبکہ کوئٹہ سے جیک آباد کا کرایہ ساڑھے چار ہزار روپے جبکہ کوئی 10 سے حیدراباد کا کرایہ ساڑھے چھ ہزار روپے کر دیا گیا ہے

ٹرانسپورٹرز کا مقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گاڑیوں کے آپریٹنگ اخراجات، پرزہ جات، اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔ دوسری جانب مسافروں نے کرایوں میں اچانک اور بھاری اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے

کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید متاثر ہو چکی ہے، ایسے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کرایوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کرے۔