پی بی 36 قلات میں ہونے والا الیکشن دراصل الیکشن نہیں بلکہ ایک آکشن تھا1 قلات کی نشست پر ہمارے امیدوار کو تقریباً 2000 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، لیکن نتائج میں رد و بدل کر کے حقائق کو تبدیل کیا گیا‘صوبائی امیر جمعیت‘ مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(اے این این) جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے پی بی 36 قلات کے ضمنی الیکشن پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی بی 36 قلات میں ہونے والا الیکشن دراصل ایک آکشن تھا

اور سب کو معلوم ہے کہ یہ پورا عمل ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا‘ہر الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو ہرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ قلات کی نشست پر ہمارے امیدوار کو تقریباً 2000 ووٹوں کی برتری حاصل تھی

لیکن نتائج میں رد و بدل کر کے حقائق کو تبدیل کیا گیا‘یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں 13 بیلٹ پیپرز کی بْک ہونی چاہیے تھیں

وہاں صرف 2 بْکس موجود تھیں، جو انتخابی عمل پر سوالیہ نشان ہے مجموعی طور پر 20 بیلٹ بکس غائب کر کے کھلی دھاندلی کی گئی‘انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث ہمارے امیدوار اور ان کے ساتھی سیاسی عمل سے مایوس تھے

تاہم میں نے انہیں سمجھایا کہ ہمارے اکابرین نے ہمیشہ ہمیں سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بنے رہنے کی ہدایت کی ہے‘مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اب ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ہم اس جمہوری عمل کا حصہ رہیں یا نہیں۔ اس سلسلے میں عید کے بعد مجلسِ شوریٰ کا اجلاس بلایا جائے گا

س میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مرکزی قیادت کو بھی اس حوالے سے اپنی رائے دیں گے کہ جماعت کو جمہوری عمل کا حصہ رہنا چاہیے یا نہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم سسٹم میں موجود ہیں ہم دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی جاری رکھیں گے

لیکن موجودہ حکومت درحقیقت جمہوری حکومت نہیں بلکہ کسی اور کی حکومت ہے‘مولانا عبدالواسع نے کہا کہ افغانستان میں ایک اسلامی حکومت قائم ہے اور ہم وہاں کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دراندازی کو روکا جائے پاکستان اور افغانستان کو اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پی بی 36 قلات میں ہونے والا الیکشن دراصل الیکشن نہیں بلکہ ایک آکشن تھا جس نے جمہوری عمل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔