کوئٹہ(نیوزڈیسک) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق صوبائی کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس بدھ کے روز یہاں منعقد ہوا
جس میں موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کی بچت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں طے پایا کہ حکومت بلوچستان فوری طور پر اضافی کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی
تاکہ مالی وسائل کا مثر استعمال کیا جا سکے اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کی بچت کے لیے حکومت کی جانب سے اضافی کفایت شعاری مہم کے تحت متعدد عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں
کابینہ اجلاس میں تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی وزرا، مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز دو ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے، جبکہ صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کی تنخواہوں میں 25 فیصد رضاکارانہ کٹوتی کی جائے گی
اسی طرح گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے وہ سرکاری افسران جن کی تنخواہ تین لاکھ روپے سے زائد ہے وہ بھی رضاکارانہ طور پر دو دن کی تنخواہ حکومت کو دیں گے تاہم صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو اس کٹوتی سے مستثنی قرار دیا گیا ہے
کابینہ نے سرکاری اجلاسوں اور تقریبات کے حوالے سے بھی نئے اصول متعارف کرانے کا فیصلہ کیا اجلاس میں طے کیا گیا کہ آئندہ تمام سرکاری اجلاس زیادہ تر ویڈیو لنک یا آن لائن طریقہ کار کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے
تاکہ غیر ضروری سفر اور اخراجات سے بچا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی وفود کے علاوہ کسی قسم کے سرکاری عشائیے کی اجازت نہیں ہوگی سیمینارز اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد کے لیے متعلقہ محکموں سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگا
اور انہیں صرف سرکاری عمارتوں یا آڈیٹوریمز میں منعقد کیا جا سکے گا اجلاس میں سرکاری دفاتر کے اوقات اور طریقہ کار میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا گیا کابینہ کے مطابق صوبے میں سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن کام کریں گے
تاہم بینکنگ اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس سے مستثنی ہوں گے سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ باری باری گھر سے کام (ورک فرام ہوم) کرے گا
حکومت نے نجی شعبے کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے نصف عملے سے گھر سے کام کروانے اور چار روزہ دفتری ہفتہ اپنانے پر غور کرے کابینہ نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 23 مارچ 2026 تک بہار کی تعطیلات (Spring Holidays) کا اعلان کر دیا تاہم واضح کیا گیا کہ امتحانات اپنے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے
اور ان پر تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا اجلاس میں سماجی تقریبات اور عوامی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی چند رہنما اصول طے کیے گئے جس کے تحت شادی بیاہ کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 200 افراد تک محدود رکھنے اور صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح ہائی ویز پر گاڑیوں کی رفتار 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایندھن کی کھپت کو کم سے کم رکھا جا سکے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کفایت شعاری مہم کا آغاز چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے کر دیا گیا ہے
جہاں تقریبا آٹھ سو کے قریب اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں تاکہ سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت خود مثال قائم کرتے ہوئے اخراجات میں کمی کے اقدامات کر رہی ہے اور اس اقدام سے وسائل کو زیادہ مثر انداز میں عوامی فلاح و بہبود پر صرف کیا جا سکے گا
وزیراعلی نے تمام سرکاری اداروں اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ توانائی اور وسائل کے تحفظ کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے صوبائی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
موجودہ معاشی حالات میں وسائل کے محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کا یہ اقدام ایک مثبت مثال قائم کرتا ہے جس سے حکومتی اخراجات میں کمی اور قومی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ گورنر بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے دیگر ادارے اور عوام بھی کفایت شعاری کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اجتماعی طور پر معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔
گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم کا آغاز 3 ہزار سے زائد کسانوں کو رقم منتقل، تمام رجسٹرڈ کاشتکاروں کو بتدریج ریلیف فراہم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی، وزیر اعلی بلوچستانقومی انسدادِ پولیو مہم جاری، پہلے روز 1 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر متحرک، وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین دونوں بہترین میزبانوں کو بہت زیادہ کریڈٹ دیتا ہوں، ایران‘ امریکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا سے گفتگو سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 شہری جاں بحق، 2 زخمی مسلح حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس، ملزمان فرار ہونے میں کامیابجیوانی کے سمندر میں کوسٹ گارڈ کی کشتی پر مسلح افراد کا حملہ، تین اہلکار شہید ساحلی پٹی پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروعایران مذاکرات میں عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے ایران اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عباس عراقچی، ایرانی وزیر خارجہکوئٹہ، کسٹمز کی بڑی کارروائی، مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال برآمدبغیر ڈیکلریشن خطیر رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ضبط شدہ کرنسی کی مالیت کروڑوں روپے کے قریببلوچستان اسمبلی اجلاس‘قانون سازی، وقفہ سوالات اور حالیہ بارشوں سے نقصانات پر بحث اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو قانونی تجارت کی طرف لائیں گے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا ایوان میں خطاب کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم آپریشن "غضبْ اللّٰہ" دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، کور کمانڈرز کانفرنستاجرتنظیموں کی یقین دہانی پر تجارتی مارکیٹس رات8بجے جبکہ شادی ہالز 11بجے بند کئے جائیں گے‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ایرانی پیٹرول کو قانونی طور پر اجازت دی اور نہ حکومت کی جانب سے ریٹ مقرر کیاگیا ہے تاہم اضافہ ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی‘ مہراللہ بادینیمہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گوشت، گھی، دالیں، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر، شہری شدید پریشانی کا شکارٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا‘ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا افغان عوام اپنی حکومت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں‘میر ضیاء اللہ لانگومحکمہ موسمیات کا کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی مغربی ہواؤں کا سلسلہ شام بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ موسمی نظام 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہےکوئٹہ میں انتظامیہ نے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر 15 افراد کو جیل بھیج دیا کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ضلعی انتظامیہ خانوزئی، موٹروے پولیس کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی قلعہ سیف اللہ بیٹ ون میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان موٹروے پولیس