الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 36 قلات میں ری پولنگ کے بعد میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار فارم 47 کے تحت صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب، سرکاری گزٹ میں اشاعت کا حکم

کوئٹہ(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 10 مارچ 2026 کو حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والی ری پولنگ کے بعد سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

الیکشن ٹربیونل بلوچستان کوئٹہ کے 21 اگست 2024 کے حکم اور الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 98 کے ذیلی سیکشن (1) کے تحت جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، میر ضیا اللہ لانگو ولد میر عبدالخالق، جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے

صوبائی اسمبلی بلوچستان کے لیے کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ میر ضیا اللہ لانگو کا انتخابی ایڈریس کوٹ لانگو، خالق آباد، منگچر، قلات ہے۔

الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس، اسلام آباد کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو آج ہی کے روز گزٹ آف پاکستان (ایکسٹرا آرڈینری) کے حصہ سوم میں شائع کیا جائے۔

اس باضابطہ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی پی بی 36 قلات میں ری پولنگ کے عمل اور انتخابی نتائج پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مہرِ تصدیق ثبت کر دی گئی ہے۔