ژوب (ویب ڈیسک)کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل عاطف مجتبی کے ہمراہ پاک افغان سرحدی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ہے
دورے کے دوران کور کمانڈر 12 کور نے ژوب اور سمبازہ کے علاقوں میں بارڈر سکیورٹی کے امور اور اہم تنصیبات پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔کور کمانڈر نے پاک افغان سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گرد عناصر کے خلاف ان کی جرات مندانہ کارروائیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے مثر کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
انہوں نے زور دیا کہ ژوب اور سمبازہ سمیت پورے سرحدی بیلٹ پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فورسز کی موثر موجودگی برقرار رہے گی تاکہ کسی بھی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔
کور کمانڈر 12 کور کا پاک افغان سرحدی دورہ: ژوب اور سمبازہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ دہشت گردوں کے خلاف جوانوں کی جرات مندانہ کارروائیوں کو سراہا، امن و استحکام برقرار رکھنے کا عزم