اسلام آباد(نیوزڈیسک)گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے تاہم انخلاء کا عمل تاحال جاری ہے۔
اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ واپسی اور سرکاری اقدامات کے تحت افغان شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے بتایا کہ لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، تازہ اعداد و شمار کے مطابق اے سی سی (افغان سٹیزن کارڈ) ہولڈرز کے 29 خاندانوں پر مشتمل 130 افراد کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔
محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ پی او آر (پروف آف رجسٹریشن) کارڈ رکھنے والے 174 خاندانوں کے 784 افراد بھی حالیہ دنوں میں افغانستان جاچکے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 21 خاندانوں سمیت 108 افراد کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔
یو این ایچ سی آر پاکستان کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق ستمبر 2023 سے طورخم سمیت مختلف سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے مجموعی طور پر 20 لاکھ 75 ہزار افغان شہری افغانستان واپس جاچکے ہیں، ان میں رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افراد کے ساتھ ساتھ وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس عرصے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار افغان شہریوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا۔
ڈھائی سال میں 20 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس، انخلاء کا عمل جاری
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی، جبکہ رجسٹرڈ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے سہولت کاری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم سمیت دیگر سرحدی راستوں پر انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ واپسی کے عمل کو منظم اور محفوظ انداز میں مکمل کیا جا سکے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
پی بی 36 قلات میں ہونے والا الیکشن دراصل الیکشن نہیں بلکہ ایک آکشن تھا1 قلات کی نشست پر ہمارے امیدوار کو تقریباً 2000 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، لیکن نتائج میں رد و بدل کر کے حقائق کو تبدیل کیا گیا‘صوبائی امیر جمعیت‘ مولانا عبدالواسعبلوچستان کو تھانوں اور چیک پوسٹوں کے بجائے قلم اور کتاب کی ضرورت ہے نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اسلامی جمعیت طلبا کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے خدمات قابلِ تعریف ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ1کوئٹہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان، 116ملزمان گرفتار پولیس کارروائیوں میں 4 گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14 موبائل فون برآمدوزیراعلی بلوچستان کا کفایت شعاری کا بڑا اعلان صوبائی وزرا دو ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے، سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے شادی بیاہ میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود اور ایک ڈش کی پابندی، تعلیمی اداروں میں 23 مارچ تک بہار کی تعطیلات کا اعلان بلوچستان کے سڑک منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بلوچستان ہائی کورٹ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے،چیف جسٹس کامران خان ملاخیلالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 36 قلات میں ری پولنگ کے بعد میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار فارم 47 کے تحت صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب، سرکاری گزٹ میں اشاعت کا حکم موسم بہار کی آغاز کے ساتھ صوبے میں شجرکاری مہم شروع کی ہے دس لاکھ درخت صوبے میں لگانے ہیں شجرکاری مہم کو تمام مکاتب فکر لوگوں کی مدد سے چلائیں گے اس مہم کے مثبت نتائج آئیں گے‘سیکرٹری جنگلات بلوچستان‘عمران گچکیپی بی 36 قلات، 10 مارچ کو 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے انتظامات مکمل صوبائی الیکشن کمشنر کی شفاف و پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایاتتفتان بارڈر،ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید 149 افراد وطن پہنچ گئے کشیدہ صورتحال کے بعد اب تک مجموعی طور پر 2660 پاکستانیوں کو بحفاظت ملک پہنچایا جا چکا ہےچاغی، تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے مزید 532 پاکستانیوں کی وطن واپسی مجموعی تعداد 2511 تک پہنچ گئی، آنے والے افراد کو قافلے کی صورت میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیاکور کمانڈر 12 کور کا پاک افغان سرحدی دورہ: ژوب اور سمبازہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ دہشت گردوں کے خلاف جوانوں کی جرات مندانہ کارروائیوں کو سراہا، امن و استحکام برقرار رکھنے کا عزم بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ایران میں اس وقت پاکستان سے تعلق رکھنے والے 33 ہزارے سے زائد لوگ پھنس گئے ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے عوام کو جلد سے جلد بحفاظت وطن واپسی روانہ کریں،اسحاق ڈارکوئٹہ: سریاب کی ماسٹر کالونی میں 7 سالہ بچہ پانی کے جوہڑ میں ڈوب گیا بچے کی ڈوبتے ہوئے گزشتہ 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ تاحال نہیں نکال سکا ڈھائی سال میں پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔