سیکورٹی فورسز کی ضلع پشین میں کارراوئی 5 مسلح تنظیم کے اہلکاران ہلاک تنظیموں سے وابستہ مسلح افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی‘سیکورٹی حکام

کوئٹہ/ پشین(ا ے این این) بلوچستان کے علاقے ضلع پشین میں انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مسلح تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو کارروائی کے دوران ہلا ک کیا گیا

سیکورٹی حکام کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی

کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں تنظیموں سے وابستہ مسلح افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭