بلوچستان‘دو مختلف واقعات میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد اغواء کر لیا گیا مسلح تنظیموں کی جانب سے مزدورں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے کارروائی جاری ہے‘سیکورٹی حکام

کوئٹہ / بارکھان(نیوزڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کرش پلانٹ سے 3 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

پولیس کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ملسح تنظیم سے وابستہ افراد کی جانب سے ایک تعمیراتی کمپنی پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلح لوگوں نے کام کرنے والے 3 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے

مسلح تنظیم کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو رہا جبکہ مزدور تاحال ان کی تحویل میں ہے سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں مزدوروں کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

جلد مزدورں کو رہا کر کے مسلح افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی سیکورٹی حکام کے مطابق ایک دوسری واقعہ میں بلوچستان کے ضلع خضدار کے سب تحصیل میں بھی تعمیراتی کمپنی پر کام کرنے والے 6 مزدور کو اغواء کر کے لے گئے

پولیس کے مطابق اغوا کار مزدوروں کے زیراستعمال گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے سیکورٹی فورسز جلد تمام مزدوروں کو رہا کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اغوا ہونے والے 4 مزدوروں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جب کہ باقی دو کا تعلق ضلع خضدار سے ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭