تربت میں کارروائی، 2 گاڑیوں سے 37 افغان باشندے حراست میں لے لیے گئے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، اسکریننگ جاری، پولیس

تربت(نیوزڈیسک)تربت تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران دو گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ مجموعی طور پر 31 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔