کوئٹہ/ بارکھان (اے ین این)بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ایک آپریشن میں 3 اہلکار زخمی ہوئے حکام مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر مبنی ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا
جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جب کہ سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے
ترجمان کے مطابق یہ کارروائی قابل اعتماد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی، جن میں علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور ممکنہ تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی نشاندہی کی گئی تھی آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی
جس کے جواب میں جوابی کارروائی کی گئی اور شدید جھڑپ کے نتیجے میں 8 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم فتن الخوارج سے تھا اور وہ صوبے میں مختلف نوعیت کے حملوں، سرکاری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے
ترجمان نے بتایا کہ مقابلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے یہ کامیاب آپریشن بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری موثر کارروائیوں کا تسلسل ہے حکام کا کہنا ہے کہ فتن? الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف یہ آپریشنز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے
صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے عوام سے پرامن ماحول برقرار رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بھی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فتن? الہندوستان کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی، جس میں خوش قسمتی سے سیکیورٹی فورسز کے تمام اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ دہشت گرد بلوچستان میں مختلف تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور ان کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پی بی 36 قلات میں ہونے والا الیکشن دراصل الیکشن نہیں بلکہ ایک آکشن تھا1 قلات کی نشست پر ہمارے امیدوار کو تقریباً 2000 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، لیکن نتائج میں رد و بدل کر کے حقائق کو تبدیل کیا گیا‘صوبائی امیر جمعیت‘ مولانا عبدالواسعبلوچستان کو تھانوں اور چیک پوسٹوں کے بجائے قلم اور کتاب کی ضرورت ہے نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اسلامی جمعیت طلبا کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے خدمات قابلِ تعریف ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ1کوئٹہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان، 116ملزمان گرفتار پولیس کارروائیوں میں 4 گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14 موبائل فون برآمدوزیراعلی بلوچستان کا کفایت شعاری کا بڑا اعلان صوبائی وزرا دو ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے، سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے شادی بیاہ میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود اور ایک ڈش کی پابندی، تعلیمی اداروں میں 23 مارچ تک بہار کی تعطیلات کا اعلان بلوچستان کے سڑک منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بلوچستان ہائی کورٹ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے،چیف جسٹس کامران خان ملاخیلالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 36 قلات میں ری پولنگ کے بعد میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار فارم 47 کے تحت صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب، سرکاری گزٹ میں اشاعت کا حکم موسم بہار کی آغاز کے ساتھ صوبے میں شجرکاری مہم شروع کی ہے دس لاکھ درخت صوبے میں لگانے ہیں شجرکاری مہم کو تمام مکاتب فکر لوگوں کی مدد سے چلائیں گے اس مہم کے مثبت نتائج آئیں گے‘سیکرٹری جنگلات بلوچستان‘عمران گچکیپی بی 36 قلات، 10 مارچ کو 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے انتظامات مکمل صوبائی الیکشن کمشنر کی شفاف و پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایاتتفتان بارڈر،ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید 149 افراد وطن پہنچ گئے کشیدہ صورتحال کے بعد اب تک مجموعی طور پر 2660 پاکستانیوں کو بحفاظت ملک پہنچایا جا چکا ہےچاغی، تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے مزید 532 پاکستانیوں کی وطن واپسی مجموعی تعداد 2511 تک پہنچ گئی، آنے والے افراد کو قافلے کی صورت میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیاکور کمانڈر 12 کور کا پاک افغان سرحدی دورہ: ژوب اور سمبازہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ دہشت گردوں کے خلاف جوانوں کی جرات مندانہ کارروائیوں کو سراہا، امن و استحکام برقرار رکھنے کا عزم بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ایران میں اس وقت پاکستان سے تعلق رکھنے والے 33 ہزارے سے زائد لوگ پھنس گئے ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے عوام کو جلد سے جلد بحفاظت وطن واپسی روانہ کریں،اسحاق ڈارکوئٹہ: سریاب کی ماسٹر کالونی میں 7 سالہ بچہ پانی کے جوہڑ میں ڈوب گیا بچے کی ڈوبتے ہوئے گزشتہ 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ تاحال نہیں نکال سکا ڈھائی سال میں پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔