تربت میں زمیندار کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں شامل، 30 لاکھ روپے انعام مقرر میرا کسی غیر قانونی سرگرمی سے تعلق نہیں، حکومت نام بلیک لسٹ سے نکالے,شاہ میر

تربت(نیوزڈیسک)تربت میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے نگور ڈنڈار کے رہائشی شاہ میر ولد محمد بخش ساکن نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار کی جانب سے جاری کردہ انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں غلطی یا غلط فہمی کی بنیاد پر ان کا نام شامل کیا گیا ہے

اور ان کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک زمیندار اور مزدور پیشہ شخص ہیں اور اپنے علاقے میں موجود ہیں

ان کا کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا ریاست مخالف سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق فہرست میں نام شامل ہونے کے بعد انہیں شدید ذہنی اذیت اور سماجی مشکلات کا سامنا ہے

شاہ میر نے کہا کہ حکومت جب بھی اور جہاں چاہے وہ پیش ہو کر اپنی صفائی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا نام فوری طور پر بلیک لسٹ سے نکالا جائے تاکہ وہ پرسکون زندگی گزار سکیں۔