ضلع خضدار میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے نقصانات کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں,حکام

خضدار(ویب ڈیسک)ضلع خضدار میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق جھٹکوں کے دوران عمارتوں میں واضح ہلچل دیکھی گئی

جبکہ متعدد افراد گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال جانی و مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور مختلف علاقوں سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری طور پر عمارتوں میں داخل ہونے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مزید اطلاعات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔