کوئٹہ(نیوزڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ امور حکومت میں نظم و نسق کی مضبوطی، عوامی اعتماد کی بحالی اور مثر گورننس کا انحصار باصلاحیت، باکردار اور بااصول افسران پر ہوتا ہے عوامی خدمت کو محض سرکاری فریضہ نہیں بلکہ قومی امانت سمجھ کر ادا کرنا ہوگا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بلوچستان سول سروسز اکیڈمی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن آفیسرز کے پہلے پری سروس ٹریننگ کورس کے اختتام پر افسران میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سول سروسز اکیڈمی عبدالحفیظ جمالی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ آج سے آپ سب کی اصل آزمائش عملی میدان میں شروع ہو رہی ہے
آپ کی پیشہ ورانہ زندگی کا یہ مرحلہ خدمت، دیانت اور قیادت کے امتحان کا آغاز ہے انہوں نے کہا کہ دیانت داری کامیابی کی کنجی ہے جبکہ کرپشن ایک بڑا چیلنج ہے جتنی دوری آپ کرپشن سے اختیار کریں گے اتنی ہی عزت اور ترقی آپ کا مقدر بنے گی آپ کے نصیب میں جو رزق لکھا ہے وہ آپ کو مل کر رہے گا
لہذا غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے کا کوئی جواز نہیں انہوں نے واضح کیا کہ پالیسی سازی کا اختیار آئینِ پاکستان نے منتخب قیادت کو دیا ہے اس لیے حکومت کی ذمہ داری پالیسی تشکیل دینا ہے جبکہ افسران کا کام بغیر کسی "اگر مگر" کے ان پالیسیوں اور احکامات پر مثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پالیسی کی تشکیل جبکہ افسران عمل درآمد کے زمہ دار ہیں اس درمیانی خلیج کو ختم کرکے ملک و قوم کی خدمت افسران کا نصب العین ہونا چاہئے وزیر اعلی نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صوبے کے دور دراز علاقوں سے خالص میرٹ پر منتخب ہو کر یہاں تک پہنچے ہیں
جو اس امر کا ثبوت ہے کہ میرٹوکریسی ہی نظام کی مضبوطی کی بنیاد ہے اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور بلوچستان کے اس عام آدمی کو ریلیف فراہم کریں جو مختلف مشکلات اور مصائب کا سامنا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے تاہم غیر متوازن ترقی کے نام پر بندوق اٹھا کر تشدد کسی بھی طرح قابل قبول نہیں تشدد کے ذریعے ریاست کو توڑنے کی مذموم کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی
اس لاحاصل جنگ سے بلوچوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے زور دیا کہ مٹھی بھر دہشتگرد ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں مگر ریاست تا قیامت قائم رہے گی اور ایسے عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے
وزیر اعلی نے اسے تشویشناک قرار دیا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کا ایک پروفیسر دہشتگردی میں ملوث پایا گیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ریاست مخالف بیانیہ منظم انداز میں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ نہ صرف خود ریاست مخالف پراپیگنڈے سے دور رہیں
بلکہ عوام میں شعوری آگاہی بھی پیدا کریں پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 5 ریاست کے ساتھ مکمل اور غیر مشروط وفاداری کا تقاضا کرتا ہے اور ہر سرکاری افسر پر لازم ہے کہ وہ اس آئینی ذمہ داری کو مقدم رکھے انہوں نے کہا کہ نظم و نسق کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سول سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت ایک افسر کے خلاف ضابطہ جاتی کارروائی عمل میں لائی گئی
جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ہر انسان نے ایک دن دنیا سے رخصت ہونا ہے اس لیے ایسی عملی زندگی گزاریں کہ آپ کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے اصل کامیابی عہدے میں نہیں بلکہ کردار اور خدمت میں پوشیدہ ہے تقریب کے اختتام پر وزیر اعلی بلوچستان نے بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو کنٹریکچول بنیادوں پر تعینات کرنے اور اکیڈمی کی لائبریری کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
پی بی 36 قلات میں ہونے والا الیکشن دراصل الیکشن نہیں بلکہ ایک آکشن تھا1 قلات کی نشست پر ہمارے امیدوار کو تقریباً 2000 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، لیکن نتائج میں رد و بدل کر کے حقائق کو تبدیل کیا گیا‘صوبائی امیر جمعیت‘ مولانا عبدالواسعبلوچستان کو تھانوں اور چیک پوسٹوں کے بجائے قلم اور کتاب کی ضرورت ہے نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اسلامی جمعیت طلبا کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے خدمات قابلِ تعریف ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ1کوئٹہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان، 116ملزمان گرفتار پولیس کارروائیوں میں 4 گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14 موبائل فون برآمدوزیراعلی بلوچستان کا کفایت شعاری کا بڑا اعلان صوبائی وزرا دو ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے، سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے شادی بیاہ میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود اور ایک ڈش کی پابندی، تعلیمی اداروں میں 23 مارچ تک بہار کی تعطیلات کا اعلان بلوچستان کے سڑک منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بلوچستان ہائی کورٹ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے،چیف جسٹس کامران خان ملاخیلالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 36 قلات میں ری پولنگ کے بعد میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار فارم 47 کے تحت صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب، سرکاری گزٹ میں اشاعت کا حکم موسم بہار کی آغاز کے ساتھ صوبے میں شجرکاری مہم شروع کی ہے دس لاکھ درخت صوبے میں لگانے ہیں شجرکاری مہم کو تمام مکاتب فکر لوگوں کی مدد سے چلائیں گے اس مہم کے مثبت نتائج آئیں گے‘سیکرٹری جنگلات بلوچستان‘عمران گچکیپی بی 36 قلات، 10 مارچ کو 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے انتظامات مکمل صوبائی الیکشن کمشنر کی شفاف و پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایاتتفتان بارڈر،ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید 149 افراد وطن پہنچ گئے کشیدہ صورتحال کے بعد اب تک مجموعی طور پر 2660 پاکستانیوں کو بحفاظت ملک پہنچایا جا چکا ہےچاغی، تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے مزید 532 پاکستانیوں کی وطن واپسی مجموعی تعداد 2511 تک پہنچ گئی، آنے والے افراد کو قافلے کی صورت میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیاکور کمانڈر 12 کور کا پاک افغان سرحدی دورہ: ژوب اور سمبازہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ دہشت گردوں کے خلاف جوانوں کی جرات مندانہ کارروائیوں کو سراہا، امن و استحکام برقرار رکھنے کا عزم بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ایران میں اس وقت پاکستان سے تعلق رکھنے والے 33 ہزارے سے زائد لوگ پھنس گئے ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے عوام کو جلد سے جلد بحفاظت وطن واپسی روانہ کریں،اسحاق ڈارکوئٹہ: سریاب کی ماسٹر کالونی میں 7 سالہ بچہ پانی کے جوہڑ میں ڈوب گیا بچے کی ڈوبتے ہوئے گزشتہ 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ تاحال نہیں نکال سکا ڈھائی سال میں پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔