کوئٹہ(ثبوت نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان نے دہشتگردوں کی معلومات فراہم کی ہے،افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کی جائے
ملک میں دہشتگردوں کے سہولتکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے پاکستان دنیا بھر میں دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،اب افغانستان میں حالات بہتر ہوچکے ہیں
جنوری تک تارکین وطن کو مکمل بھیجیں گے‘ان خیالات کا اظہار انہوں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حوالے سے حکومت پاکستان نے افغان حکومت کو تمام تر تفصیلات فراہم کر دی ہے
افغان حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں پاکستان کی جانب سے فراہم کر دہ دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہونے الے تمام تر دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے
انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت چمن دھرنے کی آڑ میں دہشتگردی خانہ جنگی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ جس کا الزام بعد میں ملکی اداروں پر لگایا جاسکے
اور عوام میں اداروں کے خلاف مزید نفرت پھیل سکے ہم ایسے منصوبے کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے بلکہ پاکستان کو بدنام کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا کاگل کی جنگ کے بعدبھارتی مائیں آج بھی اپنے بچوں کو پاکستان کی کہانیاں سناتی ہیں
انہوں نے کہا کہ ژوب سے متصل علاقے میں پاکستان کیخلاف ایک منصوبہ بنایا گیا ہے چمن دھرنے کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے افغانستان میں موجود سینچریز پاکستان کیخلاف منصوبہ بنارہے ہیں
جنوری تک تمام غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جائیگا پاکستانی دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کی جائے سہولت کاری کسی بھی شکل میں برداشت نہیں افغانستان کی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کریں
ابتک ہمارے ساتھ افغان حکومت تعاون نہیں کررہی دہشتگردی کے لہر کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے پاکستان میں موجود تمام مہاجرین کو جانا پڑیگا۔
افغان حکومت پاکستان کی سرزمین پر خون بہانے والے دہشتگردووں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے چمن دھرنے کی آڑ میں دہشتگردی خانہ جنگی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے‘جان اچکزئی
