بلوچستان کی اہمیت بڑھ گئی،تمام مرکزی پارٹیاں زور لگارہی ہے بلوچستان سے ہائیڈرو کاربن گولڈ کاپر, باقی قیمتی معدنیات نکل رہی ہے بلوچستان کے ساحل کی اہمیت زور پکڑ رہی ہے،میر اسرار اللہ زہری

خضدار(ثبوت نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے

اس لئے تمام مرکزی پارٹیاں زور لگارہی ہے کیونکہ بلوچستان سے ہا ئیڈرو کاربن گولڈ کاپر, باقی قیمتی معدنیات نکل رہی ہے بلوچستان کے ساحل کی اہمیت زور پکڑ رہی ہے

سعودی عرب بھی رفائنری ٹوئرزم کیلئے ساحل پر انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں اور اس میں چائنا اور امریکہ بھی انویسٹمنٹ کرنے کیلئے دلچسپی لیرہی ہے اس لئے بلوچستان کی اہمیت زیادہ ہے تو مرکزی کی سیاسی پارٹیاں چاہتے ہیں کہ

انکا اثررسوخ زیادہ ہوں اثر رسوخ کو بڑھانے کیلئے یہی طریقہ کار استعمال میں لاجارہی ہے تاکہ سیاسی منڈی سے بھیڑبکریوں کی طرح خریداری کرکے کل یہ کہیں گے کہ ہم نے بلوچستان کو خرید لیا ہے

ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسراراللہ خان زہری نے کہا اگر بلوچستان کیلئے یہی طریقہ کار ہے

وہ انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں تعلیم صحت اور روزگار کے مواقع اسپتال روڈز ڈیمز زراعت کیلئے پالیساں بنانے تو سمجھ آتی ہے کہ یہ لوگ عوام کو خوش کرنا چاہتے ہیں

ایک سوال کے جواب پر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا میرے خیال میں خیبرپختونخواہ, پنجاب میں ان لوگوں کی عوام میں پذیرائی بہت کم ہے اس لئے وہ یہاں رسک لینا چاہتے ہیں

یہ انکا خیال ہے کیونکہ بلوچستان انڈر کنٹرول ہے اس لئے یہاں انکو آسانی نظرآتی ہے اس کی وجہ سے بلوچستان کے بلوچ پشتون قومی پارٹیاں آپس میں تقسیم درتقسیم کا شکارہے

پشتونخواہ میپ, بی این پی, نیشنل پارٹی, بی این پی عوامی کے لیڈر شپ کمزور ہورہے ہیں اوراپنی سیاسی بقا مرکزکی پارٹیوں یامذہبی پارٹیوں کی سہارا لیکر اپنی وجود کو برقرار رکھنے کی تگ دو میں نظرآتے ہیں

لیکن آپس کے قومی نظریاتی یکجہتی کو نظرانداز کرکے اپنے انابغض کو تسکین دینے کی خاطر اپنے سیاسی قوت کو کمزور کرنے کی لاشعوری کوشش کررہے ہیں جسکی زمہ داری ان تمام پارٹیوں کی مجھ سمیت انکی قیادت پر عائد ہوتی ہے

جسکی وجہ سے قوم دوستی وطن دوستی کی نظریاتی سیاسی کارکن مایوس ہوکرلاتعلق ہورہی ہیں جس کا براہ راست نقصانات آنے والے نسل کوبھگتنا پڑے گا۔