اسرائیل نے فلسطین کے خلاف محاذ کھول کر دراصل فلسطینی نسل کشی اور ان پر قبضہ کرنا ہے، لشکری رئیسانی، علامہ محمد امین، ڈاکٹر عطاء الرحمن

کوئٹہ(ثبوت نیوز)سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے خلاف محاذ کھول کر دراصل فلسطینی نسل کشی اور ان پر قبضہ کرنا ہے

اسرائیل کی اس ظلم پر اسلامی ممالک کی خاموشی اور مغربی قوتوں کی اسرائیل کے ساتھ ہمدردی دراصل کھلے عام دہشت گردی ہے اسلامی ممالک آگے آکر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم اور اقوام متحدہ کی کمزوری پر ان سے بائیکاٹ کریں

پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی ہر قسم رہنمائی اور مدد کریں پاکستانی حکمران فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ان کی مالی مدد کرنے کیلئے ملکی سطح پر فنڈز جمع کرنے کا مہم شروع کریں تاکہ وہی رقم اٹھا کر فلسطینی عوام پر خرچ کرسکیں

اسلامی ممالک کے سربراہ لیگل ٹیم کو تشکیل دے کراسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا کیس دائر کریں

ان خیالات کا اظہار سیاسی و قبائلی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ محمد امین شہدی، جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر عطاء الرحمن،مذہبی سکالر مولانا عبدالمتین اخونذادہ، علامہ ہاشم موسوی،حاجی ظفر صدیق،سردار زین العابدین خلجی،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء حسین احمد شیرانی اور دیگر نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ پریس کلب میں تقدس القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ فلسطین سرزمین جنگ عظیم دوئم پر تقسیم کیا گیا اقوام متحدہ 1948 کے ایک سال بعد اسرائیل نے ظلم شروع کیا فوج نے منظم مسلح کر کے مزدوروں بچوں کو قتل کیا گیا پرامن فلسطین پر سنا دس لاکھ فلسطینی ہجرات کر گئے 70 دوسرے ممالک میں آباد کیا

دوسرے حملے میں 6 لاکھ فلسطین لوگ چھوڑ گئے،فلسطین اپنی آزادی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کر ہے آزادی کے لئے 12 ہزار لوگوں کا قربانی دے رہے ہیں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مرتا ہے ہسپتالو ں میں بمباری کر رہا ہے یو این نے انہیں کھلی چھوٹ دی ہے

انگریز حکومت کرو اقر تقسیم کرو کی پالیسی پر گامزن ہے،فلسطینیوں کا بوڑھوں بچوں عورتوں کی قتل ہو رہی ہے کوئی نوٹس لینے والا ہے خون طاقت کے ذریعے قبضہ کیا جا رہا ہے،عرب لیگ عملی طور کردار ادا کرنا چاہے، لوگوں کو بے یار مددگار چھوڑ دیا ہے

نہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی دنیا کے سربراہ اپنے لیگل ٹیم کے خلاف کیس کریں جنگی جرائم کا مرتکب ہے،دنیا میں مظلوم فلسطینیوں کو پارٹی سے پرگروام آزادی کے لئے کردار ادا کریں جس پارٹی سے تعلق ہے ووٹ کو ان کے ساتھ مشروط کریں

پاکستان کی حکومت مطالبہ فلسطین فنڈز کا اعلان کریں عوام ان کو مدد کریں گے جس ان کی مدد کر سکے،کوئٹہ چالیس طلبا فلسطین سے ہیں اس کے ساتھ ہمدری کریں انہوں نے کہاکہ اس وقت 35ممالک فوج کے سربراہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف ہے اگر وہ واقعی اسلامی ممالک کے فوج کے سربراہ ہے تو فلسطین پر اس وقت جو ظلم و زیادتی جاری ہے

اس پر خاموش کیوں ہے اپنے35ممالک کو ملا کر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں باہر نکلیں تمام اسلامی ممالک کے عوام ساتھ دیں گے کیونکہ اسرائیل نے اس وقت جو ظلم شروع کیا اور آبادی حتیٰ کہ ہسپتالوں پر بم برسارہے ہیں یہ کھلے عام دہشت گردی ہے جس کی اجازت کوئی بھی نہیں دے سکتا اور نہ ہی کسی معاشر ے میں اس طرح ظلم کی اجازت ہے

اقوام متحدہ یکطرفہ کارروائی کررہی ہے اسی طرح اسلامی ممالک کی تنظیم وہ آئی سی بھی خاموشی تماشائی بن کر صرف مذمتی بیان تک محدود ہے انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلامی ممالک کے سربراہ قانونی ٹیم تشکیل دیکر اسرائیل کے خلاف کریمنل کیس دائر کریں تاکہ معلوم ہوسکیں کہ اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر جو انصاف کے ادارے ہے وہ انصاف دے سکتے ہیں

یا نہیں اسی طرح دنیا بھر کے سوشل ایکٹیویسٹ میدان میں آکر فلسطینیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کریں پاکستانی حکومتی فلسطین کی مالی مدد اور سامان پہنچانے کیلئے ملکی سطح پر فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کریں پاکستان کی آبادی اس وقت 24کروڑ ہے اگر ہر شخص سو روپے جمع کریں

تو یہ24ارب روپے بنتے ہیں 24ارب روپے سے فلسطینیوں کے تمام مسائل اور رہنماء ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ بظاہری طور پر پاکستان اسلام کا قلعہ قراردیا جاتا ہے لیکن اس قلعہ نے آج تک وہ کردار ادا نہیں کیا جو ایک اسلامی ذہن رکھنے والے ملک ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں پر ظلم و زیادتی اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ سے سوشل بائیکاٹ کریں۔