کوئٹہ(ثبوت نیوز) نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک ایک لاکھ تارکین وطن واپس جاچکے ہیں جب کہ پندرہ سو غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا
پچاس ہزار جعلی شناختی کارڈ بلاک کئے جاچکے ہیں افغان حکومت کے چند نمائندے تعاون کرنے کی بجائے صورتحال کو خراب کررہے ہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے
نگراں وزیر اطلاعات جان ا چکزئی کا کہنا غیر قانونی طور پر مقیم تمام قومیتوں اور تمام ملکوں کے افراد واپس جارہے ہیں حکومت پاکستان اور بلوچستان کی حکومتیں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے استعمال کررہے ہیں
اس صورتحال میں پاکستان سے تعاون کرنے کے بجائے بعض افغان حکام صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا افغان حکام اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں
اور اپنے شہریوں کو بسانے کا بندوبست کریں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہمارا اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کرنے والوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے
دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ٹی پی پی کے ذمہ داروں کو پاکستان کے حوالے کرے گر افغانستان نے ان دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری رکھی تو پاکستان دہشتگردوں سے نمٹنا جانتا ہے
انہوں نے کہاکہ واپس جانے والوں کے لئے تین گز گاہیں فعال ہیں ایک لاکھ افراد واپس جاچکے ہیں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے پندرہ سو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے سندھ سے پندرہ سو افراد آرہے ہیں چمن سرحد سے روزانہ دس ہزار افراد جارہے ہیں
انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کے لئے موسم کے مطابق گزر گاہیں اور گرم ملبوسات کا انتظام کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ تندور ایسوسی ایشن کا تارکین وطن کے حوالے سے کوئی مطالبہ تسلیم نہیں ہوگا
مکران ڈویژن سے ایرانی تارکین وطن کے شناختی کارڈ بھی بلاک ہوئے ہیں بلوچستان میں پچاس ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں اڑھائی لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں جعلی شناختی کارڈ میں معاونت کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا
چمن تجارتی راہداری کا از سرے نو جائزہ لیا جارہا ہے کیسیکو کے ساتھ بجلی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔
اب تک1 لاکھ تارکین وطن واپس جاچکے ہیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،نگران وزیر اطلاعات بلوچستان
