بلوچستان کے علاقے ہرنائی مین شاہرگ کے مقام پر کوئلے کان کے مزدوروں پر فائرنگ 3کانکن جاں بحق

کوئٹہ(ثبوت نیوز) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کی کان پر کام کرنے والے تین مزدوروں کو جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کر کے فرار ہو گئے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیدار امان اللہ ترین کی کوئلہ کی کان پر مزدوری کرنے والے تین کان کنوں پر اس وقت جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی

جب وہ کام کررہے ہیں فائرنگ کے نتیجے میں تینوں مزدور موقع پر جان بحق ہوگئے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

جان بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت جمعہ خان ولد اختر محمد،رحمت اللہ ولد عبدالہادی اور عزت اللہ ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوئی جو افغانستان کے رہ ائیشی تھے جان بحق افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال ہرنائی لے جایا گیا

جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے ھوالے کردیا گیا مزید تفتیش لیویز نے شروع کردی جبکہ ہرنائی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔