حکومت بلوچستان نے گرینڈ الائنس کے احتجاج میں شریک سول سیکرٹریٹ ملازمین کی فہرست طلب کرلی

کوئٹہ(ثبوت نیوز) حکومت بلوچستان نے گرینڈ الائنس کے احتجاج میں شریک سول سیکرٹریٹ ملازمین کی فہرست طلب کرلی ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے گرینڈ الائنس ملازمین کی جانب سے احتجاج میں شریک سول سیکرٹریٹ ملازمین کی فہرست طلب کرلی

اور حکومت بلوچستان نے تمام سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا کہ احتجاج میں شریک تمام ملازمین کے فہرست طلب کیے جائیں اور جو ملازمین احتجاج میں شریک پائے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

کوئٹہ میں گرینڈ الائنس ملازمین کا احتجاج کے باعث کوئٹہ کی شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں‘مریضوں اور سکول جانے والے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے شاہراہیں کھلوانے کیلئے احکامات جاری کردئیے

کوئٹہ شہر میں بدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس ملازمین نے اپنے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا

جس کے باعث کوئٹہ کی شاہراہیں بند ہونے کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام ہو گئی شہر میں ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں‘مریضوں‘سکول آنے اور جانے والے طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہاکی چوک‘گورنر ہاؤس‘وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا

جس کے باعث شہر کے دیگر علاقوں پر ٹریفک کے اضافی بوجھ بننے کے بعد صورتحال گھمبیر ہو گئی اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔