بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کے خلاف کارروائیاں جاری مزید 142جعلی ڈومیسائل منسوخ کر دیئے

مستونگ(ثبوت نیوز) ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے 142 مشکوک لوکل و ڈومیسائل منسوخ کردئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد نے وفاقی محکموں میں بلوچستان کوٹے پر تعینات مستونگ سے تعلق رکھنے والے744 ملازمین کے لوکل و ڈومیسائل سندوں کا تصدیقی عمل ویریفکیشن پراسیس مکمل کر کے حتمی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ویریفکیشن کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر مستونگ کی سربراہی میں مسلسل تین مہینے ہفتہ وار بارہ (12) میٹنگز کیں جن میں مرحلہ وار ملازمین کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا اور اپنے کوائف لوکل/ڈومیسائل سندات وغیرہ کی تصدیق کروانی پڑی۔

یاد رہے کہ جون 2020 میں ڈپٹی کمشنر مستونگ نے ابتدائی کاروائی کے بعد وفاقی محکموں میں مستونگ سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کوٹہ پر تعینات 400 وفاقی ملازمین کے لوکل ڈومیسائل سرٹیفیکٹس منسوخ کر دئے تھے جس کے بعد جولائی 2020۔ میں ویریفکیشن کمیٹی نے ایسے تمام 744 ملازمین کی باقاعدہ طور پر تفصیلی جانچ پڑتال شروع کی جس کے مکمل ہونے میں تین مہینے لگے اور اس کی بارہ (12) میٹنگز ہوئیں۔

میٹنگز شیڈول اور ملازمین کی تفصیلات مستقل طور پر اخبارات، ڈی سی مستونگ ویب سائٹ، ڈی جی پی آر ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر جاری کی جاتی رہیں ویریفکیشن کمیٹی نے تمام کارواء مکمل کرنے کے بعد 142 ملازمین کے مستونگ سے لوکل/ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کینسل کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے مذکورہ نوٹیفکیشن کمیٹی رپورٹ متعلقہ حکومتی اعلی حکام کو بھی مذید کاروئی کے لیے ارسال کردیاگیا۔