چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح ہوگیا

کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر) 17 سال بعد بلوچستان میں ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ کا کوئٹہ شہر جے فٹبال گراؤنڈز میں باقاعدہ آغاز ہوگیا، چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوالیفیکیشن راؤنڈ کا آج شاندار افتتاح ڈائریکٹر جنرل کھیل دورا بلوچ نے ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں جب کہ انٹرنیشنل پلیئر/سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کوچ محمد اکرم اور ارشد خان نے آئی ٹی یونیورسٹی میں کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل دورا بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے جو محکمہ کھیل پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور ایونٹ کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔ فائنل راؤنڈ کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹبال گراؤنڈ کو بہترین بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انشاءاللہ فائنل راؤنڈ کا 21 تاریخ کو شاندار افتتاح ایوب اسٹیڈیم کے خوبصورت فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم اور ارشد خان جو کہ ان دنوں کوئٹہ آئے ہوئے ہیں نے آئی ٹی یونیورسٹی میں میچ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی کیا اس کے بعد کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل لیول پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

اور اس کے لئے محکمہ کھیل جو اقدامات اٹھا رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں۔ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومتی سطح پر اگر پذیرائی ہو تو کھلاڑی آگے جا سکتے ہیں۔